بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم دوستو ، آپ کو اپنی ویب سائیٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں، دوستو احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آ چکی ہے۔ کہ مارچ میں 8 ہزار روپے کی سبسڈی آپ کو ملنے جا رہی ہے۔
اس خبر میں کتنی حدتک صداقت ہے آج آپ کو اس پوسٹ کے اندر بتائیں گے۔ مختلف ذرائع سے یہ خبر چل رہی ہے کہ مارچ میں 8 ہزار روپے کا راشن ملے گا۔ اور یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ مارچ میں 8ہزار روپے کی سبسڈی ملے گی
اور اس کے بعد احساس راشن بند ہو جائے گا۔ اور اس کے علاوہ آ ج کی پوسٹ میں احساس راشن جانچ پڑتال کے بارے میں بھی آپ کو آگاہ کریں گے۔
تو دوستو یہ خبر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے کہ مارچ کے مہینے میں تمام لوگوں کو اکٹھی سبسڈی دی جائے گی کچھ لوگوں کو سبسڈی 8 ہزار روپے کی ملے اور کچھ لوگوں کو 10 ہزار روپے کی سبسڈی ملے گی اور کچھ لوگوں کو اس سے بھی زیادہ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
8000 Ka Rashan In March | Ehsaas Rashan Janch Partal | Rashan New Update | 8123 Rashan Registration
تو اس سے پہلے آپ کے کچھ سوالات کے جوابات دیتے چلیں جو آپ تمام دوستوں نے پوچھے ہیں۔
بہت سارے دوست یہ پوچھ رہے ہیں کہ ہماری جانچ پڑتا ل کب ختم ہونے جا رہی ہے۔ ہمیں اہل کیوں نہی کیا جا رہا۔ ہمیں کب اہل کیا جائے گا؟؟
جانچ پڑتال ختم ہو گی بھی یا نہیں ؟اس کے بارے میں ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں کہ احساس راشن کی منیجمنٹ ٹیم کی طرف سے یہ بتا یا گیا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے اور صحیح طریقے سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر سینڈ کیا ہے تو ان لوگوں کی جانچ پڑتال کو انشاءاللہ مارچ کے پہلے ہفتے تک ختم کر دیا جائے گا
احساس راشن چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اور یہ اپڈیٹ ہمیں راشن منیجمنٹ ٹیم کی طرف سے موصول ہوئی ہے اور ہم آپ کو اپنی طرف سے کوئی فیک خبر نہیں دے رہے۔ اور جو لوگ اہل ہیں اور ان کی سبسڈی ان کے اکاؤنٹس میں ابھی تک منتقل نہیں ہوئی ان کے لیئے اچھی خبر یہ ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ان کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کر دی جائے گی ۔ اور یہ سبسڈی صرف مارچ کے مہینے کی ہو گی مطلب یہ کہ ان کو 2000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اب ایسے نہی ہوگا جیسے پہلے دو مہینے کی اکٹھی سبسڈی آتی تھی یعنی کہ 4000 روپے کی سبسڈی آپ کو اکٹھی دے دی جاتی تھی۔
ایسا بالکل نہی ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک سبسڈی حاصل نہی کی اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم اکٹھی سبسڈی حاصل کریں گے تو ایسے نہی ہوگا آپ کو صرف ایک مہینے کی سبسڈی ملے گی۔
احساس کفالت کے پیسے چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اور اس کے بعد اہم خبر جو آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ مارچ کے مہینے میں ہمیں 8 ہزار یا دس ہزار کی اکٹھی سبسڈی مل جائے گی اور اس کے بعد احساس راشن بند کر دیا جائے گا۔
تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسی خبروں پر یقین نہ کیا کریں یہ سب خبریں فیک ہوتی ہیں۔ اور انشاءاللہ نہ ہی احساس راشن بند ہوگا اور جو لوگ جانچ پڑتال میں ہیں ان کی جانچ پڑتال بھی جلد ختم ہو نے جا رہی ہے اور ان کو ابھی احساس راشن ملنا شروع ہو جائےگا۔
تو ملتے ہیں اگلی پوسٹ میں اللہ حافظ۔