Phool Makhany khany k faidy in urdu | Urdu Vila
پھول مکھانے کھانے کے فائدے
ہیلو دوستو آج ہم بات کرنے والے ہیں مکھانے کے بارے میں جس کے بے شمار فائدے ہیں مکھانےنہ صرف عورتو بلکہ مردوں کےلئے بھی بےحد فائدہ مند ہوتے ہیں مکھانےمیں خدا نے بہت سے فائدہ رکھے ہیں جو آپ لوگ نہیں جانتے ہیں ۔
پھول مکھانے کا شمار ان غذائی اشیاء میں ہوتا ہے جو غذیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دوستو آپ پھول مکھانے گوشت کے مقابلے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جتنی غذایات گوشت میں پائی جاتی ہے اس طرح پھول مکھانوں میں بھی پائی جاتی ہے
پھول مکھانوں کو پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پھول مکھانوں کا استعمال سالن بناکر بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پھول مکھانوں کو کسی سبزی میں ڈال کر بھی پکایا جاتا ہے۔اس کو فرائی کر کے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پھول مکھانے کی کھیر بھی بنائی جاتی ہے۔ پھول مکھانوں کو گُڑ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ میں سے کافی لوگ پھول مکانوں کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ یہ سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور بہت ہلکے پھلکے ہوتے ہیں۔ پھول مکھانے تالاب میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے پودے اور پھل کانٹوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ پھول مکھانے کاشت کرنے کےلئے تالاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھول مکھانے کے بیج تالاب میں ڈال دیے جاتے ہیں اور یہ تالاب کے اندر ہی پیدا ہوتے ہی۔
پھول مکھانوں کو دسمبر کے مہینے میں کاشت کیا جاتا ہے۔ پھول مکھانے کے پودے تالاب کے پانی پر تیرتے رہتے ہیں۔ پھول مکھانے کے پودے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان پر پھول لگتے ہیں جو بہت ہی خوبصورت ہوتے ہیں ۔ یہ پھول باہر سے نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور اندر سے جامنی رنگ کے۔ کچھ دنوں بعد یہ پھول پھل بن جاتے ہیں ۔ اور ان پر بہت زیادہ کانٹے ہوتے ہیں۔
پھر جب یہ پھول مکانے کے پھل مکمل طور پر پک جاتے ہیں تو یہ پانی میں ڈوب جاتےہیں۔کچھ دن یہ پانی میں رہتے ہیں۔اور ان پر موجود کانٹے سڑ جاتے ہیں۔ پھر ان کو باہر نکالا جاتا ہے۔ ایک پھل میں بہت سارے بیج ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کو دھوپ میں رکھاجاتا ہے۔اور پھر ان بیجوں کو بھون لیا جاتا ہے۔ ان بیجوں کو بھوننے کے فوراََ بعد ہتھوڑے مارے جاتے ہیں۔ ہتھوڑے مارنے سے بیج کا سخت حصہ ٹوٹ جاتا ہے۔
اگر ہم پھول مکھانوں کے فوائڈ کی بات کریں تو پھول مکھانو کے بےشمار فوائد ہیں۔پھول مکانوں میں بہترین پلانٹ پروٹین پایاجاتا ہے۔ پھول مکانے جسم کی کمزوری کو دور کرتے ہیں۔ ان کے استعمال سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ جو لوگ باڈی بلڈنگ کرتے ہیں اُن کےلئے پھول مکھانے کااستعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
اگر آپ پھول مکھانوں کا استعمال کرتے رہیں تو آپ کے جسم میں کبھی خون کی کمی نہیں ہوگی۔ کیونکہ پھول مکھانوں میں آئرن کافی آچھی مقدار میں ہایاجاتا ہے۔
مکھانے کھانے میں بہت ہی مزےدار ہوتے ہیں اور ان بے بےشمار فائدے بھی پائے جاتے ہیں۔
مکھانے میں بہت ساری طبی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔جو ہم کو کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے کی طاقت رکھتی ہیں۔
پھول مکھانے کا استعمال ہمارے بالو اور جلد یعنی سکن کو نئی زندگی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ پھول مکھانوں میں ایسے کمپاؤنڈ ہوتے ہیں۔ جو ہمارے چہرے کو خوبصورت بناتے ہیں اور بالوں کو بھی خوبصورت بناتے ہیں۔ اگر آپ پھول مکھانوں کا استعمال کرتے رہیں تو آپ کے بال گَھنے ہو جائیں گے۔
پھول مکھانوں کے استعمال سے آپ کی سکن میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ سکن کا ڈھیلاپن ختم ہوجاتا ہے۔ اور آپ کی سکن تروتازہ رہتی ہے۔
مکھانے میں پروٹین وٹامن اور کیلشیم بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے۔ان میں فیٹ کولیسٹرول اور سوڈیم بہت کم مقدار میں ہوتا ہے جو ہماری صحت کےلئے بہت اچھا ہے رات کو سونے سے پہلے چار مکھانے کھانے سے آپ کو قبض سے نجات ملتی ہے اور دوسری پیٹ ی بیماریوں سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔
اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں اور آپ اپنی مردانہ طاقت بڑانا چاہتے ہو تو آپ مکھانے کا استعمال کرو جو کی اندرونی طاقت کو بڑاتا ہے اور آپ کی مردانہ کمزوری دور ہوجاتی ہے۔اگر آپ باقائدگی سے مکھانے کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی قوتِ مدافیت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آپ بہت سی بیماریوں سےبچ جاتے ہیں۔
پھول مکھانے آپ کے ہاضمے کے نظام کےلئے بہترین ہیں۔ یہ ہاضمے کے نظام کو مظبوط کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر والے لوگو کےلئے مکھانے بہت ہی فائدےمند ہیں کیونکہ ان میں سوڈیم کی مقدار بہت کم اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔مکھانے دل کےلئے بہترین چیز ہے اس کا مناسب استعمال بلڈ سرکولیشن کو نارمل کرتا ہے۔
اور یہ ہارٹ اٹیک سے بچاتے ہیں۔اگر آپ مکھانے کا استعمال باقائدگی سے کرتے ہیں تو وقت سے پہلے آنے والے بڑاپے سے بچ سکتے ہیں اور یہ آپ کی جلد کوجوان رکھتے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کےلئے مکھانے بہت فائدہ مند ہیں کونکہ ان میں شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔